۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مکتب سدرۃ المنتہی اور مکتب معرفت ثقلین حیدرآباد

حوزہ/ مکتب سدرۃ المنتہی اور مکتب معرفت ثقلین حیدرآباد کے طلباء و طالبات نے ۵ رجب المرجب کو دسویں امام علی نقی علیہ السلام کی ولادت کے موقع پر " جشن مسرت" منعقد کیا، جس میں مکتب کے طلباء و طالبات نے قصیدہ خوانی کی جب کی مکتب کے معلمین اور معلمات نے امام کی سوانح حیات کا ذکر کیا اور بچوں کو معرفت امام علیہ السلام سے واقف کرایا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مکتب سدرۃ المنتہی اور مکتب معرفت ثقلین حیدرآباد کے طلباء و طالبات نے ۵ رجب المرجب کو دسویں امام علی نقی علیہ السلام کی ولادت کے موقع پر " جشن مسرت" منعقد کیا جس میں مکتب کے طلباء و طالبات نے قصیدہ خوانی کی جب کی مکتب کے معلمین اور معلمات نے امام کی سوانح حیات کا ذکر کیا اور بچوں کو معرفت امام علیہ السلام سے واقف کرایا ۔

ننھے بچوں کا جشن امام علی نقی (ع) کا انعقاد، قصیدہ خوانی اور ذکر سے بچوں کو معرفت امام (ع) سے واقف کرایا

جشن میں ہندوستان کے علاوہ آسٹریلیا، کینیڈا، امریکہ، عرب امارات کے علاوہ سعودی عربیہ سے طلباء و طالبات نے شرکت کیا۔ بچوں کے والدین کی جانب سے مکتب کے مدرسین اور معلمات کی ستائش کی گئی اور مکتب کے بانی و پرنسپل مولانا سید شاداب احمد اور مکتب کے سر پرست حجت الاسلام مولانا رضا عباس خان صاحب کا شکریہ ادا کیا گیا ۔

ننھے بچوں کا جشن امام علی نقی (ع) کا انعقاد، قصیدہ خوانی اور ذکر سے بچوں کو معرفت امام (ع) سے واقف کرایا

جن کی کاوشوں سے اتنا اچھا مکتب مومنین کے بچوں اور بچیوں کی خدمت کر رہا ہے۔ اس موقع پرنسپل مکتب مولانا سید شاداب احمد نے اعلان کیا ہے کہ فی الحال ۱۳۰ بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور ہمارا مقصد ہے کہ قوم کا ہر بچہ دینی تعلیم سے آراستہ ہو۔

ننھے بچوں کا جشن امام علی نقی (ع) کا انعقاد، قصیدہ خوانی اور ذکر سے بچوں کو معرفت امام (ع) سے واقف کرایا

اگر مومنین ہمیں خدمت کا موقع دیں تو انشاء اللہ اس خدمت کو اور بہتر بنانے کی کوشش کروں گا ۔ مکتب سدرۃ المنتہیٰ کا اہم مقصد یہ ہے کہ مومنین کے بچوں کی تعلیم کا آغاز ہو اور جو عالم دین یا معلمات مکتب کی خدمت کر رہی ہیں انہیں خود کفیل بھی بنایا جائے۔ ماشاء اللہ مکتب میں جو معلمین اور معلمات خدمت کر رہی ہیں وہ مطمئن اور خوش ہیں ۔

ننھے بچوں کا جشن امام علی نقی (ع) کا انعقاد، قصیدہ خوانی اور ذکر سے بچوں کو معرفت امام (ع) سے واقف کرایا

امید کرتا ہوں کہ مومنین اپنے بچوں کی دینی تعلیم کے لئے مکتب سدرۃ المنتہیٰ کا انتخاب کریں گے اور ہمیں خدمت کا موقع دیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .